Featured Post

مومن

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص چار چیزوں پر ایمان لائے بغیر مومن نہیں ہو سکتا: اللہ واحد پر جس کا کوئی شریک نہیں، میرے اللہ کے رسول ہونے پر، مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر، اور تقدیر پر ۔
صحیح بخاری جلد ۱ حدیث ۸۱
---------
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخصمومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کے والد اور اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ اس کے دل میں میری محبت نہ ہو جائے۔
صحیح بخاری جلد ۱ حدیث ۱۵
---------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے پڑوسی کے لیے ( یا فرمایا : اپنے بھائی کے لیے ) وہی پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے ۔ ‘ 
صحیح مسلم جلد ۱ حدیث ۱۷۱
---------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بندہ مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لے آئے، اور یہ یقین نہ کر لے کہ جو چیز اسکو ملنے والی تھی وو اس کو ہی ملی (یا ملے گی )
کسی اور کے پاس نہیں جا سکتی تھی اور جو چیز اس کو نہیں ملنے والی تھی وہ کسی بھی سورت میں اس کو نہیں مل سکتی تھی (یا نہیں ملے گی )
جامع ترمیزی جلد ۲ حدیث ۱۵ حسن
------------

Comments

Popular posts from this blog

Dua e Noor-to get Noor (light) in heart and body

✦ Namaz mein salam pherne ke baad ye dua padhna sunnat hai

When you read this while entering the mosque, you will be free from the devil for a whole day