Posts

Showing posts with the label Urdu Sahih Bukhari

Featured Post

نماز نماز کے بعد ہر نماز کے اختتام پر نماز پڑھنا

Image
بسم اللہ الرحمن الرحیم ------------ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہرنماز کے بعد جب سلام پھیرتے تو یہ کہا کرتے تھے کہ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ،  اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ  اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہاء ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، ملک اسی کے لئے ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔  اے اللہ ! جو کچھ تو نے دیا ہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو کچھ تو نے روک دیا اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی مالدار اور نصیبہ ور ( کوتیری بارگاہ میں ) اس کا مال نفع نہیں پہنچا سکتا ۔ صحیح بخاری جلد ٨ ، ٦٦١٥   ------------

دووا ا نور - دعا اور دل میں جسم کے لئے دعا دعا

Image
بسم اللہ الرحمن الرحیم ------------- دل میں اور بدن میں نور حاصل کرنے کی دعا  ------------- رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں یہ فرمایا کرتے تھے  اے اللہ ! میرے دل میں نور پیدا کر ، میری نظر میں نور پیدا کر   میرے کان میں نور پیدا کر  میرے دائیں طرف نور پیدا کر  میرے بائیں طرف نور پیدا کر  میرے اوپر نور پیدا کر   میرے نیچے نور پیدا کر  میرے آگے نور پیدا کر  میرے پیچھے نور پیدا کر اور مجھے نور عطا فرما -------------  Sahih Bukhari Jild 7, 6316

کرز، گیم، پارشانی اور رشتہ سے با بیک کی دعا

Image
بسم اللہ الرحمن الرحیم ------------ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے  اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ  اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں غم والم  سے ، عاجزی سے ، سستی سے ، بزدلی سے ، بخل ، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے ۔ صحیح بخاری ٦٣٦٩ 

آیت الرسول کی اہمیت یا اہمیت

Image
--------------------------------------------------------- رسول اللهﷺ نے فرمایا  جو کوئی آیات الکرسی کو صبح پڑھلیگا تو شام تک شیطان سے محفوظ رہےگا اور جو شام کو پاش لگا وو صبح تک شیطان سے محفوظ رہےگا  الحاکیم،  الترغیب و الترہیب ١/٢٧٣-صحیح   ایک اور حدیث کا مفہوم ہے کی  جب بستر پر لیٹو تو آیت الکرسی پڑھ لو ، شروع «الله لا إله إلا هو الحي القيوم» سے آخر تک ۔ اس نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تم پر ( اس کے پڑھنے سے ) ایک نگراں فرشتہ مقرر رہے گا ۔ اور صبح تک شیطان تمہارے قریب بھی نہیں آ سکے گا  صحیح بخاری ٢٣١١  --------------------- --------------------- ابوامامہ باہلی رضی الله انه سے روایت ہے کی رسول اللهﷺ نے فرمایا جس شخص نے ہر فرض نماز كے بعد آیت الكرسی پڑھی تو موت كے علاوہ جنت اور اس كے درمیان كوئی ركاوٹ نہیں ۔   یعنی  موت کے بعد اس کو جنّت نصیب ہو جائےگی ) السلسلہ صحیحہ حدیث ٧٤٩-صحیح  الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ٦٥٣٢ حسن  صحيح الجامع ٦٤٦٤ صحیح  ...

اگر آپ کے پاس کوئی سوال ہے، تو مجھے سورت البقرۃ سے ایک پیغام بھیجیں.

Image
بسم اللہ الرحمن الرحیم ----------------------------- القرآن:  ۔  اے رب ! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر بھیٹیں تو ہم سے مواخذہ نہ فرمانا اور اے ہمارے  رب ! ہمارے اوپر اس طرح کا کوئی بار نہ ڈال ،  جیسا تونے ان لوگوں پر ڈالا ،  جو ہم سے پہلے ہو گذرے اور اے ہمارے پروردگار! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ لاد ،  جس کو اٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو اور ہمیں معاف کر ،  ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما ۔  تو ہمارا مولیٰ ہے ،  پس کافروں کے مقابل میں ہماری مدد کر! القرآن سورة البقرہ (۲) 286 حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےروایت ہے کہ جبرئیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک انھوں نے اوپر سے ایسی آواز سنی جیسی دروازہ کھلنے کی ہوتی ہے تو انھوں نے اپنا سر اوپر اٹھایا اور کہا : آسمان کا یہ دروازہ آج ہی کھولا گیا ہے ، آج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا ، اس سے ایک فرشتہ اترا تو انھوں نے کہا : یہ ایک فرشتہ آسمان سے اترا ہے یہ آج سے پہلے کبھی نہیں اترا ، اس فرشتے نے سلام کیا اور ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے...

ابو حریرا رضی اللہ عنہ کی یاد

بسم اللہ الرحمان رحیم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ  میں نے عرض کیا یا  رسول اللہ ! میں نے آپ سے بہت سی احادیث اب تک سنی ہیں لیکن میں انہیں بھول جاتا ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی چادر پھیلاؤ ، میں نے چادر پھیلا دی اور آپ نے اپنے ہاتھ سے اس میں ایک لپ بھر کر ڈال دی اور فرمایا کہ اسے اپنے بدن سے لگا لو ۔ چنانچہ میں نے لگا لیا اور اس کے بعد کبھی کوئی حدیث نہیں بھولا ۔ ------------------------

ناماز میں جہان تیدید (Atitalyaat)

Image
----------------- تمام  عبادتیں اللہ کیلئے ہیں اور تمام نمازیں اور اچّھی باتیں (بھی الله کے لئے ہے )۔ سلام ہو آپ  پر اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ،  سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر ،میں  گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے بندے  اور رسول ہیں۔‘ صحیح بخاری - جلد ٢-١٢٠٢  ******* ******* حضرت ابن عباس رضی الله عنہ سے روایت ہے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تشہد اسی طرح سکھاتے تھے جیسے آپ ہمیں قرآن کی سورت سکھاتے تھے۔  سنن نسائی ۱۲۸١  ----------------- cruiser auto recalls vehicle recalls automobile hydraulics car amplifier old car car problems power supplies dc power supply cheap rugs ac power supply adapters12v to 120v ac adapters 300w power supply ac adaptors   power adapter 12v power supply 12v portable power station 12v cigarette plug dc power converters ac to dc adapter 12v po...

سوراخ المالک اور سعوران - نو کی فاطٹ

Image
  بسم الله الرحمن الرحيم عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ نَفَثَ فِي يَدَيْهِ، وَقَرَأَ بِالْمُعَوِّذَاتِ، وَمَسَحَ بِهِمَا جَسَدَهُ‏ صحیح بخاری جلد ٧-٦٣١٩ عَنْ عَائِشَةَ، رضى الله عنها أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا اشْتَكَى يَقْرَأُ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ، فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُهُ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُ بِيَدِهِ رَجَاءَ بَرَكَتِهَا‏.‏ صحیح بخاری جلد ٧-٥٠١٦ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏{‏ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ‏}‏(سورة الإخلاص) وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ (سورة الفلق و سورة الناس) حِينَ تُمْسِي وَحِينَ تُصْبِحُ ثَلاَثًا يَكْفِيكَ كُلَّ شَىْءٍ سنن ابو داوود ٥٠٨٢ - حسن

سوراخ المالک اور سعوران - نو کی فاطٹ

عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹتے تو اپنے ہاتھوں پر پھونکتے اور معوذات پڑھتے اوردونوں ہاتھ اپنے جسم پر پھیر تے صحیح بخاری -جلد ٧-٦٣١٩  عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کی  رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہو جاتے تو معوذات کی سورتیں پڑھ کر اسے اپنے اوپر دم کرتے ( اس طرح کہ ہوا کے ساتھ کچھ تھوک بھی نکلتا ) پھر جب ( مرض الموت میں ) آپ کی تکلیف بڑھ گئی تو میں ان سورتوں کو پڑھ کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں سے برکت کی امید میں آپ کے جسد مبارک پر پھیر تی تھی ۔ صحیح بخاری - جلد ٧-٥٠١٦  رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا  قل هو الله أحد (سورة الإخلاص) اور معوذتین (سورة الفلق اور سورة الناس) تین مرتبہ صبح کے وقت، اور تین مرتبہ شام کے وقت کہہ لیا کرو تو یہ تمہیں (ہر طرح کی پریشانیوں سے بچاؤ کے لیے) کافی ہوں گی۔ سنن ابو داوود جلد ٣-١٦٤٣-حسن

صحیح بخاری، جلد ٧، ٦٢٢٤

Image
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی چھینکے تو الحمدللہ کہے اور اس کا بھائی یا اس کا ساتھی یرحمک اللہ کہے ۔ جب ساتھی یرحمک اللہ کہے تو اس کے جواب میں چھینکنے والا  یھدیکم اللہ ویصلح بالکم صحیح بخاری، جلد ٧، ٦٢٢٤

مومن

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص چار چیزوں پر ایمان لائے بغیر مومن نہیں ہو سکتا: اللہ واحد پر جس کا کوئی شریک نہیں، میرے اللہ کے رسول ہونے پر، مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر، اور تقدیر پر ۔ صحیح بخاری جلد ۱ حدیث ۸۱ --------- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخصمومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کے والد اور اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ اس کے دل میں میری محبت نہ ہو جائے۔ صحیح بخاری جلد ۱ حدیث ۱۵ --------- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے پڑوسی کے لیے ( یا فرمایا : اپنے بھائی کے لیے ) وہی پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے ۔ ‘  صحیح مسلم جلد ۱ حدیث ۱۷۱ --------- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بندہ مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لے آئے، اور یہ یقین نہ کر لے کہ جو چیز اسکو ملنے والی تھی وو اس کو ہی ملی (یا ملے گی ) کسی اور کے پاس نہیں جا سکتی تھی اور جو چیز اس کو نہیں ملنے والی تھی ...

رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا

رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ہر بدمزاج (برے مزاج والا)  ، زیادہ کھانے والا ، متکبّر (گھمنڈی)  ، بہت زیادہ مال جما کرنے والا اور بڑھا بخیل اھل نار (دوزخیوں) میں سے ہے اور کمزور اور دبے ہوئے مغلوب لوگ اھل جنّت (جنّتی) ہیں  سلسلہ سہیہ-جلد ١-٦٣  مسند احمد ٢١٤/٢  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر ساتوں آنتوں میں کھا تا ہے  صحیح بخاری ٥٣٩٦ ----------

انہیں کی خدمت میں لگے رہو، کیونکہ جنت ان کےدونوں قدموں کے نیچے ہے

عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے سنا ، آپ بیان کرتے تھے کہ ایک صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد میں شرکت کی اجازت چاہی ۔ آپ نے ان سے دریافت فرمایا ، کیا تمہارے ماں باپ زندہ ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تم ان کی خدمات کرو  ٣٠٠٤ صحیح بخاری  جاہمہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں جہاد کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اور آپ کے پاس آپ سے مشورہ لینے کے لیے حاضر ہوا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان سے) پوچھا: کیا تمہاری ماں موجود ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: ”انہیں کی خدمت میں لگے رہو، کیونکہ جنت ان کے دونوں قدموں کے نیچے ہے“ سنن نسائی جلد ٢ ١٠١٥ -صحیح  ----------