Featured Post

استغفار کہتے ہیں (بخشش طلب کر کے)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 
جس نے یہ کلمات کہے تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے 
اگرچہ وہ میدان جنگ سے بھاگ گیا ہو ۱ 
أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه 
سنن ابو داوود جلد ١-١٥٠٤ - صحیح 
------

------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی استغفار  کو اپنے پر لازم  کر لے  تو اللہ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے اور ہر رنج سے نجات پانے کی راہ ہموار کر دے گا اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا ۔
المعجم الكبير للطبراني ,١٠٥٢٤  صحیح
------

------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 
ا ے لوگوں الله سبحانه سے توبہ کرو میں دن میں ١٠٠ مرتبہ الله سبحانه سے توبہ کرتا ہوں 
صحیح مسلم جلد ٦ ، ٦٨٥٩ 
------

------
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: اللہ عزوجل رات کو اپنا دست ( رحمت بندوں کی طرف ) پھیلا دیتا ہے تاکہ دن کو گناہ کرنے والا توبہ کرے اور دن کو اپنا دست ( رحمت ) پھیلا دیتا ہے تاکہ رات کو گناہ کرنے والا توبہ کرے ( اور وہ اس وقت تک یہی کرتا رہے گا ) یہاں تک کہ 
سورج مغرب سے طلوع ہو جائے۔
صحیح مسلم جلد ٦ ٦٩٨٩
----------

Comments

Popular posts from this blog

Dua e Noor-to get Noor (light) in heart and body

✦ Namaz mein salam pherne ke baad ye dua padhna sunnat hai

When you read this while entering the mosque, you will be free from the devil for a whole day