Featured Post

غم اور غم کو دور کرنے کے لئے دعا


-----------------
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کبھی کوئی غم یا پریشانی پہنچے اور وہ کہے: اے اللہ میں تیرا بندہ ہوں ، تیرے بندے کا بیٹا ،تیری بندی کا بیٹا ہوں،میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، میرے بارے میں تیرا فیصلہ نافذ ہونے والا ہے ،میرے بارے میں تیرا 
فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، میں تجھ سے تیرے ہر اس نام کے ساتھ سوال کرتا ہوں جو تو نے اپنے لئے رکھا ہے، یا جو تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا اپنی کتاب میں نازل کیا ہے یا اپنے پاس غیب میں اسے محفوظ رکھا ہے کہ تو قرآن کو 
میرے دل کی بہار، میرے سینے کا نور، میرے غم کو دور کرنے والا، اور میری پریشانی اور غم کو لے جانے والا بنا دے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی اور غم دور کر دے گا اور اس کی جگہ کشادگی عطا کر دے گا۔ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا ہم اسے یاد نہ کر 
لیں؟ آپ نے فرمایا:کیوں نہیں ۔جو شخص اسے سنے، اسے چاہیئے کہ اسے یاد کر لے۔ 

السلسلہ صحیحہ حدیث ٢٩٢٨ حسن 
الأسماء والصفات للبيهقي حدیث ٧- حسن 
----------------

Comments

Popular posts from this blog

Dua e Noor-to get Noor (light) in heart and body

✦ Namaz mein salam pherne ke baad ye dua padhna sunnat hai

When you read this while entering the mosque, you will be free from the devil for a whole day